روزے کے فوائد سائنس کی رؤ سے
روزے کے فوائد سائنس کی رؤ سے
روزے کی حالیہ مقبولیت میں اضافے کے باوجود ، روزہ ایک ایسا عمل ہے جس پر صدیوں سےعمل ہورہا ہے اور بہت ساری ثقافتوں اور مذاہب میں روزہ ایک ایسی عبادت ہے جسےمرکزی اھمیت حاصل ہے۔
بظاہر روزہ ایک مقررہ مدت کے لئے تمام یا کچھ کھانے پینے یا مشروبات سے پرہیز کانام ہی نہیں بلکہ روزہ اپنے پروردگارکی قربت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے جس میں انسان حلال چیزوں سے بھی اپنے آپ کو روکے رکھتا ہے
اور اپنے پروردگار سے اپنی محبت کا اظھار کرتا ہے
روزے کے ان گنت فوائد ہیں جس میں سے کچھ یہاں بیان کیے جا رہے ہیں۔
روزے میں دماغی افعال میں اضافے سے لیکر وزن میں کمی تک بہت سے صحت کے فوائد چھپے ہیں۔
یہاں روزہ سےمتعلق فوائد بیان کیےجا رہے ہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد
متعدد مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ روزہ رکھنے سے بلڈ شوگر کنٹرول میں بہتری آسکتی ہے ، جو ذیابیطس کے مریضوں کےلیے خاص طور پر مفید ہے۔
انسولین کے خلاف مزاحمت میں کمی آپ کے جسم کو انسولین کے لیے حساس بناتی ہے ، جس سے آپ کے خون میں موجود گلوکوز کو زیادہ مؤثر طریقے سے آپ کے خلیوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
روزہ آپ کے بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے ،بلکہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں کوبھی روکتا ہے۔
. سوزش کا مقابلہ کرکے بہتر صحت کو فروغ دیتا ہے
اگرچہ شدید سوزش ایک عام مدافعتی عمل ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے ، لیکن دائمی سوزش آپ کی صحت کے لئے سنگین نتائج برآمد کرسکتی ہے۔
کچھ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ روزہ سوزش کے متعدد نشاندہی کرنے والے مادوں کو کم کرتا ہے اور سوزش سےجنم لینےوالی دوسری جینیاتی بیماریوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر اور دل کی صحت کےلیے بہترین
دل کی بیماری کو دنیا بھر میں موت کی سب سے اہم وجہ سمجھا جاتا ہے آپ کی غذا اور طرز زندگی کو تبدیل کرنا دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ علاج ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزہ کو اپنے معمولات میں شامل کرنا خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہےکہ جب بات دل کی صحت کی ہو۔
روزہ سے بلڈ پریشر ، ٹرائگلیسرائڈز اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
. دماغی صحت کا فروغ
روزہ دماغی صحت کےلیے ایک طاقتور ہتھیار ہے۔
روزہ دماغی صحت اور علمی افعال کو بڑھاتا ہے روزے میں اعصابی خلیوں کی تخلیق کاعمل بڑھ جاتا ہے
وزن میں کمی کے لیے مددگار
بہت سے لوگ کچھ پونڈ وزن گرانے کا تیز ترین اور آسان حل روزےمیں تلاش میں کرتے ہیں۔
روزہ رکھنے سے نیورو ٹرانسمیٹر نوراپیئنفرین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس سے وزن میں کمی کو واقع ہوتی ہے
پٹھوں کو نقصان پہنچائے بغیر فاضل چربی کو کم کرنے میں روزہ ایک مؤثر ترین علاج ہے
. خود پر بہترین قابو
روزہ اپنے آپ پر قابو پانے کی بہترین مشق ہے اگر آپ سگریٹ یا کسی اور نشہ کے عادی ہیں تو اس آپ کو مدد مل سکتی ہے غرض یہ کہ روزہ جذبات کو قابو کرنے میں بھی مدد گار ہے یہ آپ کو صبر کرنا سکھاتا ہے آپ کو اپنے غصے اور رویوں پر قابو پانے کیلئے اس سے بہتر کوئی عبادت نہیں
. کینسر کی روک تھام میں مدد گار
جانوروں اور ٹیسٹ ٹیوب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ روزے سے کینسر کے علاج اور روک تھام میں فائدہ ہوسکتا ہے مگر کچھ بھی کہنا زرا جلدی ہے اس پر تحقیق جاری ہے
روزہ ان عبادات میں سے ایک ہے جو اپنے رب س والہانہ محبت کا اظہار ہے روزے میں انسان ان چیزوں سے بھی دور رہتا ہے جو عام طور پر اس کے لیے حلال ہیں روزہ آپ کو برداشت اور زہنی سکون فراہم کرتا ہے. روزہ ان عبادات میں سے ہےجس پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے
0 Comments