اگر آپ کورونا وائرس کی بیماری کوویڈ -19 کا شکار ہیں تو کیا کرنا چاہیے
اگر آپ کورونا وائرس کی بیماری کوویڈ -19 کا شکار ہیں
تو کیا کرنا چاہیے ؟؟؟
اگر آپ کو کوویڈ -19 ہے یا آپ کو یہ شبہ ہے کہ آپ کرونا وائرس سے متاثر ہیں جس کی وجہ سے کوویڈ -19 پھیلتا ہے ، تو اپنے گھر اور برادری میں لوگوں کو بیماری کے پھیلنے سے روکنے کے لئے نیچے دیئے گئے اقدامات پر عمل کریں۔
-طبی نگہداشت حاصل کرنے کے سوا گھر سے باہر ناجائیں
آپ کو طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے علاوہ اپنے گھر سے باہر کی سرگرمیوں پر پابندی لگانی ہوگی۔
کام ، اسکول یا عوامی رش والی جگہوں میں پر جانے سے گریز کریں ۔ عوامی نقل و حمل والی سواری جیسے بس یا ٹیکسیوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔
علامتوں والےکوئی بھی شخص کو کم سے کم 7 دن تک گھر میں رہنا چاہئے۔ اگر آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں تو ، گھر سے باہر انفیکشن پھیلانے سے بچنے کے انہیں بھی گھر میں کم از کم 14 دن رہنا چاہیئے۔ یہ سب پر لاگو ہوتا ہے ،چاہے انہوں نے بیرون ملک سفر کیا ہو یا نہیں.
- اپنے آپ کو دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ کریں.
آپ کو ایک مخصوص کمرے میں رہنا چاہیئے اور اپنے گھر کے دوسرے لوگوں سے دور الگ رہنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ ، آپ کو ایک علیحدہ باتھ روم کابھی استعمال کرنا چاہیئے ، اگر دستیاب ہو۔
جب آپ دوسرے لوگوں کے آس پاس ہوں تو آپ کو چہرے پر ماسک پہننا چاہیئے اور اگر آپ علاج معالجے کیلئے ڈاکٹر کے پاس جائیں تو آپ کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے.
اگر آپ کو فیس ماسک میں دشواری کا سامنا ہے(مثال کے طور پر ، اس سے سانس لینے میں پریشانی ہوتی ہے) ، پھر آپ کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو آپ کے ساتھ ایک ہی کمرے میں نہیں ہونا چاہیئے ، پھر اُنپر یہ لازم ہے کہ وہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں
-کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کو ڈھانپیں
جب آپ کو کھانسی محسوس ہو یا چھینک آئے تو اپنے منہ اور ناک کو ٹِشو پیپر سے ڈھانپیں۔ استعمال شدہ ٹِشو کو فوراً کوڑے دان میں پھینکیں اور فوری طور پر اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں یا پھر آپ الکحل پر مبنی محلول (سینیٹائزر) سے بھی اپنے ہاتھوں کو صاف کر سکتے ہیں جس میں کم سے کم 60 سے 95٪ الکحل شامل ہو ، اپنےہاتھوں کی ساری سطحوں کو اچھی طرح رگڑیں یہاں تک کہ وہ خُشک نا ہوجائیں ان کو رگڑتے رہیں۔
Image credits: pixabay.com
Image credits: pixabay.com
اگر آپ کے ہاتھوں پر واضح طور پر گندگی لگی ہےتو انھیں صاف کرنےکیلئے ترجیحی طور پر صابن اور پانی کا استعمال کریں۔
-گھریلو اشیا کو بانٹنے سے گریز کریں
.
Image credits: pexels.com
آپ کو اپنے گھر کے دیگر لوگوں کے ساتھ پینے کے پیالے ، کھانے کے برتن ، تولیے یا بستر نہیں بانٹنے چاہیئے ان کی جگہ آپ ڈسپوز ایبل کپ یاپلیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں اگریہ ممکن ناہو توان اشیاء کو استعمال کرنے کے بعد ، انہیں صابن اور پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
.
Image credits: pexels.com
آپ کو اپنے گھر کے دیگر لوگوں کے ساتھ پینے کے پیالے ، کھانے کے برتن ، تولیے یا بستر نہیں بانٹنے چاہیئے ان کی جگہ آپ ڈسپوز ایبل کپ یاپلیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں اگریہ ممکن ناہو توان اشیاء کو استعمال کرنے کے بعد ، انہیں صابن اور پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
اپنے ہاتھوں کو اکثر صابن اور پانی سے کم سے کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی دستیاب نہیں ہے تو ، اپنے ہاتھوں کو الکحل پر مبنی محلول (سینیٹائزر) سے بار بار صاف کریں اسے اچھی طرح سے اپنے ہاتھوں کی تمام سطحوں پر رگڑیں یہاں تک کہ وہ خشک نہ ہو جائیں
.
.
بغیر ہاتھ دھوئے اپنی آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔
روزمرہ کی سطحیں جن میں آپ کا فون ، ٹیبلیٹس ، ٹیبل ، دروازوں کی کنڈیاں ، باتھ روم کے نلکے ، بیت الخلا
، کی بورڈ ، اور پلنگ کے ٹیبل شامل ہیں ان کی اچھی طرح سے بلیچ یا کلورین والے محلول سے صفائی کریں۔ یا نیز کسی بھی ایسی سطح کو صاف کریں جس میں خون ، پاخانہ جسمانی رطوبت شامل ہو
Image credits: unsplash.com
گھبرائیں نہیں کرونا اکثرلوگوں میں خطر ناک ثابت نہیں ہوتا اگر آپ اپنے آپ کو محدود رکھیں نماز پڑھیں تلاوت کریں اچھی غذا کھائیں ہلکی پھلکی ورزش کریں اور اپنے آپ کومثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں تو یہ بیماری خود بہ خود ختم ہو جاتی ہے.
0 Comments