!!! عید 2020 ایک مختلف عید
عید الفطر ایک جشن ہے ، جومسلمانوں کے لئے رمضان المبارک کے اختتام کی علامت ہے۔
عید الفطر کا دن مسلمانوں کو یہ احساس دلاتا ہے کہ وہ اللّه کا شکر ادا کریں کہ اللّه نے انھیں یہ با برکت مہینہ عطاء کیا اور اس جشن میں اپنے غریب اور مسکین بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں.
یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر مسلمان اپنی زکوٰۃ خیرات اور فطرہ اسی مہینے میں ادا کرتے ہیں-
Image by Mentatdgt via pexels.com
مسلمان ایک دوسرے کو "عید مبارک" کہہ کر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وہ اپنے بھائیوں اور بہنوں جو ملک سے باہر قیام پذیر ہیں انھیں مبارکباد دینے کے لئے سوشل میڈیا کا انتخاب کرتے ہیں-
عید کے دن
یہ عام رواج ہےکہ سب مسلمان صبح سویرے اٹھتے ہیں، غسل کرتےہیں، صاف ستھرا لباس پہنتے ہیں اور عید کی خصوصی نماز کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن اس سال CoVID-19 کی وجہ سے تمام مسلمانوں کو عید کی نماز گھر پر ہی پڑھنے کو کہا گیا ہے ۔
چونکہ عید کے والےدن روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اس لئے نماز کے بعد سب ہلکہ پھلکہ ناشتہ کرتے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ پر لطف لنچ یا ڈنر کو ترجیح دیتے ہیں۔
!!!عید 2020 ایک مختلف عید
اس سال # عید2020 مختلف ہے ہم نماز کے لئے مساجد نہیں جاسکتے اور ہم میں سے بیشتر نے کووِڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے # عید2020 کے لئے نئے کپڑے تک نہیں خریدے ۔
Image by Qazi Ikram Ul Haq via pexels.com
ماضی میں جیسا کہ مجھے یاد ہے کہ یہ عید رنگوں سے بھرپور ہوا کرتی تھی خاص طور پر خواتین کے لئے جو اس عید پر رنگین اور مختلف فیشن والے ملبوسات کا انتخاب کرتی تھیں اس کے ساتھ ساتھ وہ میچنگ والی چوڑیاں اور ہاتھوں پر مہندی کے مختلف ڈیزائن بنواتی تھیں ، عید2020 ایک مختلف عید ہے یہ کہنا غلط نا ہوگا کیونکہ اس میں پچھلی عیدوں کی طرح وہ رنگینی اور جوش و خروش نظر نہیں آتا اور دوسری طرف کرونا کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے-
Image by Namo Deet via pexels.com
عید2020 ہمیں ان مسکینوں اور غرباء کے دکھ دردسے بھی آشناء کرے گی جو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں لہذااس عید پر انہیں یاد رکھنا ضروری ہے. تو پھر گھر پر لطف اندوز ہوں گھرپر رہیں محفوظ رہیں اپنوں کا خیال رکھیں آپ کو میری طرف سے بہت بہت عید مبارک خوش رہیں محفوظ رہیں-
0 Comments