کیا آپ جانتے ہیں کے اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو کس طرح صاف کرنا چاہئے؟
جیسے جیسے ناول کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہاہے لوگ بھی پہلےسے کہیں زیادہ اپنی صفائ ستھرائ اور جراثیم سے دور رہنےکیلے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے اسمارٹ فونز اور چند دیگر آلات جراثیموں سے لیس ہو سکتے ہیں ، اور ان گیجٹوں کو بار بار صاف کرنا ضروری ہے ۔
آپ کو اپنے قابل اعتماد اسمارٹ فون کو کوویڈ 19 جیسے وائرس کو پھیلانے کے بارے میں کتنا پریشان ہونا چاہئے؟
ماہرین کیا کہتے ہیں؟؟۔
-جراثیم کش وائپس اس کام کےلیے بہترین ہیں.
مطالعات سے پتاچلتا ہے.کوویڈ 19 آپ کے اسمارٹ فون کی گلاس اسکرین سطحوں پر چند گھنٹوں سے ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
%70 فیصد آئوسو پروپائل الکحل یا کلوروکس ڈس انفیکٹنگ وائپس کا استعمال کرتے ہوئے ، آپ اپنے آئی فون کی بیرونی سطحوں کو آہستہ سے صاف کرسکتے ہیں۔
"بلیچ کا استعمال نہ کریں اور کسی بھی صفائی کے ایجنٹوں میں اپنے فون کو نہ ڈبوئیں۔ "
کلورین اور بلیچ جیسے دیگر کیمیکل بہت سخت ہیں اور آپ کی سکرین کو سخت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
کیا صفائی ستھرائی سے آپ کے فون کو نقصان پہنچ سکتا ہے؟ ہاں ، لیکن صرف اس صورت میں جب آپ جنون کے ساتھ اپنی اسکرین کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہوں تب ایسا ممکن ہے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھ رہے تو اپنے فون کو صاف رکھنے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ لہذا اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوتے رہیں اور اپنے چہرے کو ہاتھ مت لگایئں ۔
-آپ کو یووی لائٹ کی ضرورت نہیں ہے
یووی لائٹ کچھ دیگر وائرسوں کے خلاف موثر رہی ہے ، لیکن ہم ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں کہ اس سے کوویڈ 19 کس طرح متاثر ہوتا ہے؟
یہ گیجٹ کافی مہنگے ہیں اورسستے الکحل وائپس سے یہ کام بخوبی لیا جا سکتا تو پھر اسکی کیا ضرورت-
0 Comments