رمضان میں کیسے تازہ دم رہیں؟؟؟



رمضان میں کیسے تازہ دم رہیں؟؟؟




Image credits: Pexels.com               

پانی ہمارے جسم کے لیے بہت اہم ہے ، لیکن رمضان المبارک کے دوران ہم یہ بات بھول جاتے ہیں: اس مقدس مہینے میں خود کو تازہ دم رکھنے کے لیے نیچے بیان کی گئی کچھ اہم باتوں پر عمل  کر کے ہم جسم میں پانی کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔

  لوگ ہر سال رمضان کے اس مقدس مہینے کے  انتظار میں رہتے ہیں جہاں ہم سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔  یہ وقت نگاہ ، کردار کی تشخیص اور روحانی بیداری کا ایک ایسا وقت ہے جس میں مسلمان اپنی جسمانی خواہشات کو  نظم و ضبط اور برداشت کا پابند کرتےہیں ۔

Image credits: Sharon McCutcheon via  Pexels.com 
 بہت سے لوگ روزہ افطار کے لیے ، میز پر میٹھے مشروبات کی کثرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، پانی کو اکثر بھلا دیتے ہیں اور اس کے برعکس  (روزہ شروع ہونے سے پہلے آخری لمحوں تک)بہت سارے لوگ ایک لیٹر تک پانی پینے کی کوشش کرتے ہیں۔

  کافی مقدار میں پانی نہ پینا جب ہم روزہ سے ہوں نا صرف ہمارا روزہ مشکل بنا سکتا ہے ، بلکہ پانی کی کمی سے ہونے والے سنگین صحت کے خطرات  سے بھی دوچار کرسکتا ہے۔


  رمضان المبارک کے دوران آپ پانی کی کمی کا مقابلہ افطار کے معمولات میں ردو بدل کے ساتھ  انتہائی آسانی سے کر سکتے ہیں۔


   پانی پینے کے اوقات کار کا منصوبہ بنائیں (اور اصل میں اس پر قائم رہیں):

Image credits: KOBU Agency via  unsplash.com

 جب روزہ رکھتے ہیں تو ہمارے ذہن پر قائم رہنے والی واحد چیز پانی ہوتی ہے لیکن کسی وجہ سے جب ہمارے افطار کرنے کا وقت آتا ہے تو ہم پانی کو تقریبا نظرانداز کردیتے ہیں۔ صبح اور شام کم از کم 8-10 گلاس پانی پینے کو مقصد بنائیں  آپ جو سب سے بہتر کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ روزہ افطار کرتے وقت ایک یا دو کپ پانی پی لیں اور پھر رات میں ایک ساتھ بڑی مقدار میں پانی پینے کے بجائے رات بھر آہستہ آہستہ اپنے پینےکے پانی کی مقدار کو  تقسیم کردیں۔

:سحر میں دہی کا استعمال
Image credits: Micheile Henderson via unsplash.com

دہی کو نعمت کہا جائے تو کم نہ ہوگا سحری میں دہی کا استعمال آپ کے معدے کے لیےانتہائی مفید ہے اس کے استعمال سے آپ کو دن بھر پیاس کا احساس نہیں ہوتا

 دہی کو آپ لسی کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ ناصرف آپ کو دن بھر میں استعمال ہونے والی طاقت فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کو پیاس کی شدت سے بھی محفوظ رکھتا ہے 


   زیادہ نمک والی اشیاءاور شکر والے مشروبات سے پرہیز کریں

Image credits: Marta Dzedyshko via Pexels.com 

 روزہ افطار کرنے کے لئے لوگوں کا پانی کی بجائے میٹھے مشروبات کا انتخاب کرنا معمول کی بات ہے۔  میٹھے یا فِزی مشروبات(softdrinks) سے آپ کو اپنی پیاس بجھ جانے کا احساس ہوتا ہے اور توانائی کی وقتی ضرورت پوری ہوتی ہے ، تاہم ، اس طرح کے مشروبات صرف عارضی ہوتے ہیں یہ آپ کے بلڈ شوگر میں اچانک اضافے کا باعث بنتے ہیں اور  بنیادی طور پر بلڈ شوگر میں اضافے کی وجہ سے جو ان مشروبات کی وجہ سے ہوتا ہے بعد میں آپ کےجسم کو پانی کی کمی کا بڑی مقدار میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ پانی کے  شوق نہیں ہیں تو ،  تازہ  جوس کو متبادل بنائیں۔  آپ اضافی توانائی کے لیے لیموں پانی یا پودینے کے پانی کااستعمال بھی کرسکتے ہیں۔

Image credits: cottonbro via Pexels.com      

 بہت زیادہ نمک بھی صحت کے لیے اتنا ہی خراب ہوسکتا ہے جتنا کہ شکر عام طور پر ہمارے پاس ہر طرح کے کھانے کی اشیاء میں نمک کا استعمال عام ہے (خاص طور پر ، جب آپ تیار شدہ اسٹاک میں اجزاء کو چیک کرتے ہیں تو ، سب سے پہلے نمک ہی ہوتا ہے)۔  آپ کم نمک والی اشیاء کو ترجیح دیں اور کھانا پکانے میں نمک کی کم سے کم مقدار کو شامل کریں۔  

  کیفین سے پرہیز کریں:


Image credits: Mareefe via Pexels.com
زیادہ تر لوگ کیفین کے بغیر نہیں رہ سکتے اور افطار کےفورا بعد انھیں چائے یا کافی کی طلب ہوتی ہے ، اگر آپ گرم مشروب کے خواہاں ہیں تو ، کیفین سے پاک مشروبات ، یا کم کیفین والے مشروبات جیسے سبز چائے یا سفید چائے متبادل کے طور پاستعمال کر سکتے ہیں۔

 گرمیوں میں  ہمارے لیے چیزیں آسان ہوجاتی ہیں اور قدرتی طور پر جسم ٹھنڈے مشروبات کی خواہش کرتا ہے۔



  پھلوں کے ساتھ اپنے آپ کو تازہ دم کریں:
Image credits: Lisa Fotios via Pexels.com
Image credits: Kaz via pixabay.com
  پانی کی کمی کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو  اپنے پسندیدہ پھلوں سے تبدیل کریں۔  عام طور پر پھلوں میں نہ صرف پانی کی کافی  زیادہ مقدار ہوتی ہے ، بلکہ ان میں ریشہ بھی کافی زیادہ ہوتا ہے ، جو آپ کو نا صرف تروتازہ رہنے بلکہ معدنیات کی فراہمی میں  بھی  مدد کرتا ہے جو آپ کے جسم کو طویل عرصے کے روزے رکھنے کے بعد درکار ہوتے ہیں۔  ان پھلوں میں تربوز اور کھیرا بہت اچھا انتخاب ہیں۔

  تخم ملنگا کا استعمال: 
Image credits: ValeriaLu  via pixabay.com
 آپ کے جسم کو تروتازہ رکھنے کے لئے تخم ملنگا کے بیج لاجواب ہیں۔  ان میں کیلشیم پروٹین اور فائبر کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ، یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہیں  جو جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔  روزہ افطار کرنے کےلیے یہ ایک بہت اچھا انتخاب ہے کیونکہ ان کی تاثیر کافی ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ آپ کو دوبارہ تازہ دم کردیتے ہیں۔
Image credits: Jenny Pace via unsplash.com 

 آپ کو صرف اتنا کرنے کی ضرورت ہے کہ ایک چمچ تخم ملنگا بیجوں کو آدھا لیٹر پانی میں ڈالیں اور  ان کو پانی میں  15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر اس پانی کو آپ لیموں پانی یا پودینے کا شربت بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں- 

  یاد رکھیں ، رمضان آپ کی زندگی کے تمام پہلوؤں میں خود کی بہتری کے لیے ہے۔  ان نکات کو دھیان میں رکھیں اور صحیح مقدار میں پانی پینے کی کوشش کریں ، تاکہ آپ روزہ کے طویل اوقات کار میں بھی خود کو تروتازہ  اور توانائی 
سے بھر پور رکھ سکیں۔  ترو تازہ رہیں اور روزہ رکھیں!


Post a Comment

0 Comments