نمک اور دل کی صحت پر اس کے اثرات

نمک اور دل کی صحت پر  اس کے اثرات 



Image credits:pexels.com                                                                          



نمک اور دل کی صحت پر  اس کے اثرات 



ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے ہمیشہ  کم نمک (یا سوڈیم) کھانے کی تجویز دی جاتی ہے۔  اگست 2014 میں  نئی تحقیقی مطالعات کے سلسلے نے نمک (یا سوڈیم) اور دل کی صحت کے مابین  ربط پر نظرثانی کی اور نئی سفارشات پیش کیں ہیں-

Image credits: unsplash.com                       

  تازہ ترین غذائی ہدایات  تجویز کرتی ہیں کہ بالغ افراد کو روزانہ 1،500 سے  لیکر 2،300 ملیگرام  تک ہی نمک (یا سوڈیم) استعمال کرنا چاہئیے ، خاص طور پر وہ افراد  جو  ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، یا گردوں کی بیماری کا شکار ہوں-

: ایک نیا مطالعہ
  حال ہی میں محققین کے ایک گروپ نےہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری پر نمک (یا سوڈیم) کی مختلف مقدار کے اثرات کا دوبارہ جائزہ لیا

 Image credits: pixabay.com                         


  اس تحقیق کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نمک (یا سوڈیم) کی سطح میں اضافے اور  ہائی بلڈ پریشر کے مابین ایک مضبوط اور براہ راست ربط ہے۔  

تحقیق سےپتا چلتا ہے کہ زیادہ مقدار میں سوڈیم لینے والے ( اندازاً  روزانہ 7،000 ملیگرام یا اس سے زیادہ)  افراد میں دل کی بیماری کےذیادہ خطرات لاحق ہیں بَنِسبَت ، ان لوگوں کے  جنہوں نے اعتدال پسندی کےساتھ سوڈیم لیا (4،000 - 5،999 ملیگرام روزانہ)۔  یہ دونوں حقائق خاص طور پر ان افراد کے لئے اہمیت کی حامل ہیں جو موجودہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔

Image credits: pixabay.com                       

دلچسپ بات یہ ہے کہ ، بلڈ پریشر پر نمک کے یہ منفی اثرات ان بالغوں میں کم پائے گئے جنہوں نے  نمک (یا سوڈیم) کے ساتھ  ساتھ زیادہ پوٹاشیم بھی  استعمال کیا (جو پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے) ، یہ تجویز کرتا ہے کہ یہ دل کی بیماری کے خلاف حفاظت کاکام کرتا ہے۔

 Image credits: pixabay.com                         


نمک (یا سوڈیم) اور پوٹا شیم دونوں ہی اہم نمکیات میں سے ایک ہیں جو ہمارے خلیوں میں پائے جاتے ہیں اور ان  نمکیات کی صحیح مقدار ہمارے خلیوں کی بہتر کارکردگی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اگر ان کی مقدار کم یا زیادہ ہو  تو ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں. سوڈیم حاصل کرنےکا اہم ذریعہ نمک ہے جبکہ پوٹاشیم ہمیں پھلوں اورسبزیوں سےحاصل ہوتاہے-




: نمک کے شوقین افراد
Image credits: pexels.com        

   نمک (یا سوڈیم) کو کم کرنا ، جبکہ پوٹاشیم میں اضافہ ہائی بلڈ پریشر والے افراد کے لئے سب سے زیادہ فائدے مند ہے۔  نمک کے شوقین  لوگوں کو دل کی صحت برقرار رکھنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے۔

Image credits: unsplash.com                          

  غذا میں نمک کا سب سے بڑا حصہ پیکیجڈ ، ڈبے والے اور منجمد کھانے کی اشیاء ہیں۔  "غذائیت کے حقائق" پینل کو بغور چیک کریں ، اور جب بھی ممکن ہو "کم نمک"  والی مصنوعات کا انتخاب کریں۔  چھپی ہوئی نمک (یا سوڈیم) والی دیگر اشیاء میں ڈبل روٹی پروسیسڈ شدہ گوشت ، اور مصالحہ جات شامل ہیں۔

 :پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں شامل کریں 
 Image credits: pexels.com                                 

             
زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں میں پوٹاشیم پایاجاتاہے  خاص طور پر ذرد رنگ ، اور سرخ رنگ والی پھل اور سبزیاں  جن میں خاص طور پر سنترے  کیلے ، میٹھے آلو ، کینو ، انگور ، خوبانی  ، ٹماٹر ،  پھلیاں اور دالیں وغیرہ شامل ہیں-

   :جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں
Image credits: pexels.com                 

            
 امریکن ہارٹ ایسوسی/ امریکن ادارہ دل (اے ایچ اے)- دل کی صحت کے لئے باقاعدہ جسمانی سرگرمی کی تجاویز دیتا ہے۔ہفتے  میں پانچ دن روزانہ 30 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کو اپنی ذندگی کا حصہ بنالیں.  اس کے لیے  آپ کو کسی  جم وغیرہ جانے کی ضرورت نہیں آپ اس کی شروعات ہلکی پھلکی  چہل قدمی سے گھر پر  ہی کر سکتے ہیں-




Post a Comment

0 Comments